منیٰ (واس)بجلی کمپنی میں مغربی ریجن کے سربراہ انجینیئر عبدالمعین الشیخ نے کہا ہے کہ بجلی کمپنی نے مشاعر مقدسہ میں طلب سے زیادہ بجلی فراہم کی۔ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں بجلی کی رسد معمول کے مطابق تھی مشاعر مقدسہ میں 1570ماہرین نے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔ حج کے دوران کہیں پر بھی بجلی کے انقطاع کی شکایت نہیں ہوئی۔ کمپنی نے مشاعر مقدسہ میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جامع منصوبہ بنایا جو انتہائی کامیاب رہا۔ امسال مشاعر مقدسہ کے لئے 22ہزار میگاواٹ بجلی مختص کی گئی۔ سپلائی کے لئے 134بجلی گھر قائم کئے تھے۔