Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شاخ زیتون آپریشن جاری رہے گا، حکومتی ترجمان

انقرہ۔۔۔ ترک حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی جنگ میں عام شہریوں اور معصوم انسانوں کے حقوق کے حوالے سے ترکی نے ہمیشہ مثال قائم کی ہے۔ شاخ زیتون آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔  نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان بیکر بوزداع کا کہنا ہے کہ شاخِ زیتون آپریشن کے دوران شہریوں کے بھی نشانہ بننے کے دعوے ایک گندہ پروپیگنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کاروائی کا ہدف پی کے کے، کے سی سی، پی وائے ڈی اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیمیں ہیں۔ ترک شہریوں کے متاثر نہ ہونے کے لیے انتہائی باریک بینی سے کام  لے رہا ہے جس کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ 
اسے بھی پڑھیں:امریکی حمایت سے بھی کرد نہیں جیت سکتے ،ترک صدر

شیئر: