Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

پارٹی ارکان نے استعفے جمع کرادئیے،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پارٹی اراکین نے استعفے جمع کرا دئیے ۔ مناسب وقت پر استعمال کریں گے۔منگل کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔ حکومت اور فضل الرحمان کو ڈر ہے کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا سب سے زیادہ فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا۔ فضل الرحمان خطرناک گیم کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پوری کوشش ہے کہ وہ کسی طرح سزا سے بچ جا ئیں،پہلے کسی نہ کسی طرح بچ جاتے تھے ،اب ایسا نہیں ہوگا۔قبل ازیں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اسمبلیوں سے استعفے اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کےلئے تجاویز پیش کی گئیں۔ کمیٹی نے پارٹی کی رکنیت سازی مکمل کرنے کی بھی منظوری دی۔

شیئر: