Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

میرا استعفی مریل ہوچکا،شیخ رشید

اسلام آباد...قومی اسمبلی کے رکن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے استعفے دینے یا نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ میرا استعفیٰ مریل اور بے جان ہوچکا ہے۔ منگل کو پریس کانفرنس کے دوران انہوںنے کہا کہ سیاست کرتا ہوں بدمعاشی نہیں۔ حکومت جو کام میرے خلاف کرے گی وہ ان کے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول خود کہتا ہے وہ میرا فین ہے۔ میں کہتا ہوں کہ بلاول کا فین ہوں۔انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ چوہدری نثار پرویز رشید سے ذلیل ہوں گے۔اس پر دکھ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے کےلئے اب بھی تیار ہوں لیکن عمران خان نے مجھے ایک ہفتہ تک استعفیٰ دینے سے روک رکھا ہے۔

شیئر: