Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

چین میں آتشزدگی،4ہلاک

بیجنگ۔۔۔چین کے صوبہ شانسی میں 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ آگ بجھانے والے عملہ کے مطابق صوبہ شانسی میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع یانتا میں قائم 5 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر ہلاک ، 13 زخمی جبکہ 15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ۔ حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ آگ لگنے کا سبب عمارت کی پہلی منزل پر رکھی برقی موٹر سائیکل ہے جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ 

شیئر: