Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
تازہ ترین

عراقی فورسز کا تاریخی شہر نمرود پر دوبارہ قبضہ

 موصل ..عراقی فوج نے کہاہے کہ تاریخی شہر نمرود سے داعش کے جنگجوو¿ں کو باہر دھکیل دیا ۔شہر پر 2سال بعد دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ۔داعش نے مارچ 2015 میں نمرود پر قبضہ کیا تھا۔نمرود عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے 20 میل دور جنوب مشرق میں واقع ہے۔ عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ نویں آرمرڈ ڈویڑن کے دستوں نے نمرود کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا ۔ شہر کی عمارتوں پر عراقی پرچم دوبارہ لہرا دیا ۔داعش کو جانی اور مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ عراقی فوج قادسیہ میں داخل ہوگئی۔ موصل کو داعش کے قبضے سے چھرانے کی جنگ جاری ہے۔ عراقی حکام نے دعوی کیا کہ داعش معصوم شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ عراقی فورسز نے فضائی حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ موصل کے مشرقی علاقے کے اطراف پیش رفت کی جا رہی ہے۔ عراقی کمانڈر نے کہ شہریوں کے تحفظ کی خاطر محتاط انداز میں پیش قدمی کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا انسانی حقوق کے کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ کرد فوجیوں نے داعش کے زیر قبضہ رہنے والے 20 دیہات اور قصبوں میں سنی عربوں کے گھروں کا گرا دیا ۔ کچھ دیہات کو مکمل نست و نابود کر دیا گیا۔

شیئر: