کوئمبٹو۔۔۔۔۔سلیم کی رہائشی شانتی گزشتہ روز سڑک حادثےمیں شدید زخمی ہوگئی تھی جسے سلیم کے سرکاری اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرادیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے ، ماں کی بگڑتی ہوئی حالت کو دیکھتے ہوئے ان کی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے بیٹے نے اسپتال میں ہی اپنی منگیتر کو بلایا اور اسپتال کے احاطے میں شادی کی رسومات ادا کرنے کے بعد ماں سے دعائیں لیکر ان کی خواہش کی تکمیل کی۔ شانتی ، بیٹے کی شادی پربہت خوش ہوئی،اس نے جوڑے کی سلامتی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔