Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

پروین توگڑیا کے معاملے پر وی ایچ پی میں اختلافات

    الہ آباد۔۔۔وشوہندوپریشد ( وی ایچ پی ) کے بین الاقوامی ایگزیکٹیو صدر پروین توگڑیا کےمعاملے میں وی ایچ پی میں پھوٹ پڑتی نظرآرہی ہے۔ پارٹی کی فیصلہ ساز کمیٹی کے اہم رکن نے کہا کہ مودی اور راجستھان حکومت  پرکڑ ی نکتہ چینی کرنیوالے توگڑیا کو جلد ہی ان کے عہدے سے ہٹادیا جائیگا۔ وی ایچ پی کے سینیئر رہنما اور فیصلہ ساز کمیٹی کے رکن سوامی چن میانند نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توگڑیا نے ڈسپلن کی کھلی خلاف ورزی کی ہے جس کی پاداش میں انہیں جلد ہی باہر کا راستہ دکھادیا جائیگا، وہ وی ایچ پی میں اپنا مقام کھو چکے ہیں اگر انہیں کمیٹی سے باہر نکال دیا جاتا ہے تو وی ایچ پی کے متعدد رہنما خوش ہونگے۔

شیئر: