Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سی پیک ہم نے شروع کیا، مسلم لیگ نے قبضہ کرلیا

حب.... چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک آمر نے بلوچستان میں نفرت کی آگ لگائی جسے ٹھنڈا کرنے کیلئے آصف زرداری نے بلوچوں سے معافی مانگی۔حب میں جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بی بی نے وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان میں آپریشن بند کراﺅنگی اور انہیں مساوی حقوق دلاﺅنگی۔بلوچستان ہمیشہ محرومیوں کا شکار رہا۔ یہاں کے لوگوں کو انصاف بھی نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ہم نے شروع کیا اور (ن)) لیگ نے اس پر قبضہ کرلیا۔ 
 

شیئر: