Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

چیف جسٹس نے نقیب قتل کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد .... چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے 7 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نقیب محسود کی گھر سے حراست اور پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے نوٹس کے بعد ایڈیشنل آئی جی ثناءاللہ عباسی، ڈی آئی جی شرقی سلطان خواجہ اور ڈی آئی جی جنوبی آزاد خان پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے کام شروع کردیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار اور معطل ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاو¿ن امان اللہ مروت کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
 

شیئر: