Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

بنارس:دالمنڈی میں 7ہزار فٹ رقبے کا تہ خانہ دریافت

وارانسی۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ وارانسی میں خفیہ طریقے سے زمین سے 20فٹ گہرائی میں تہہ خانے کے انکشاف سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس انتظامیہ اور شہری ترقیاتی بورڈ کے افسروں کی مشترکہ ٹیم نے اس علاقے کا معائنے کرنے کے بعد تحقیقات کا حکم دیدیا۔ معاملہ سامنے آنے پر 3جے ای اور اے ای کو معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔مارکیٹ کیلئے بنائے گئے خفیہ تہہ خانے کا رقبہ  7000مربع فٹ کے قریب ہے ۔ سیکیورٹی کے لحاظ سے کاشی وشوناتھ مندر کے پاس دال منڈی علاقہ کافی حساس ہے جہاں الیکٹرانک آلات، آرائشی ساما ن سمیت مختلف گھریلو اشیاء کی دکانیں ہیں جہاں تنگ گلیوں کا جنگل ہے۔یہ تہہ خانہ  دالمنڈی سے شروع ہوکر100میٹردور دوسرے محلے بنیا باغ میں جاکر ختم ہوتا ہے۔ مکانات کے نیچے بنے ایسےتہہ خانے کو دیکھ کر ایس ایس پی دنگ رہ گئے ۔

شیئر: