Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

نائیجریا ، امریکی وکینیڈین شہری اغوا

 ابوجا۔۔۔نائیجریا میں مسلح افراد نے امریکی وکینیڈین شہری کو اغوا کرلیا جبکہ اغوا کاروں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ نائیجریا کی ریاست کدونامیں اس وقت پیش آیا جب دونوں امریکی اور کینیڈین شہری کدونا سے دارلحکومت ابوجا جارہے تھے کہ راستے میں مسلح اغوا کاروں نے انھیں اغوا کرلیا۔ اغواء کاروں کی فائرنگ سے غیر ملکیوں کی حفاظت پرمامور 2پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ۔

شیئر: