Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

چین میں کار دکان میں گھس گئی

 ہنان ، چین....مقامی پولیس نے ایک ایسے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے جو تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دکان میں جاگھسا تھا ۔ یہ تو اچھا ہوا کہ دکان میں کام کرنے والا ایک شخص  کار کی زد میں آنے سے بال با ل بچ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے ڈرائیو رکو گرفتار کرلیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ اس نے نہ تو باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے اور نہ ہی اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے۔ جس دکان میں وہ گھسا تھا وہ کپڑے کی  تھی جسے کافی نقصان پہنچ چکا ہے۔ دکان کے اندر بیٹھے ایک کاریگر کو معمولی زخم آنے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کا منظر سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگیا ہے اور یہ  وڈیو فوٹیج جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بغیر لائسنس کے  ڈرائیونگ کرکے حادثے کا سبب بننے والے  شخص کے ساتھ قانونی کارروائی ہورہی ہے یا نہیں۔ اسکا جرم بہرحال ایسا ہے کہ اسے جیل جانا پڑ سکتا ہے اور دکان کو پہنچنے والے نقصان بھی پورے کرنا پڑ سکتے ہیں۔

شیئر: