Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025

پولیس اور بدمعاشوں کی فائرنگ میں بچے کی موت

لکھنؤ۔۔۔۔۔اترپردیش کے شہرمتھراکے موہن پور اڈوکی علاقے میں پولیس اور بدمعاشوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک گولی 8سال کے بچے کے سرمیں جالگی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ اہل خانہ کا کہناہے کہ علاقے میں کہیں کوئی بدمعاش نہیں تھا تاہم پولیس کی فائرنگ کے تبادلے میں بچے کو گولی بدمعاشوں کی لگی یا پولیس کی ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو 5لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

شیئر: