Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سفارتخانے سے متعلق ٹرمپ نے نتنیاہو کو جھٹلا دیا

ریاض ...امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کردیا کہ ایک سال کے اندر امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کی کسی طرح کی تجویز زیر غور نہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نتنیاہو نے نئی دہلی میں اسرائیلی صحافیو ںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی سفارتخانہ ایک سال کے اندر القدس منتقل ہوجائیگا۔ انہیں اسکا یقین ہے۔ امریکی حکومت کے یہاں اس قسم کی تجویز زیر غور ہے۔ ٹرمپ سے نتنیاہو کہ مذکورہ دعوے کی حقیقت دریافت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ درست نہیں۔ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ممکن ہے کہ 3برس سے پہلے سفارتخانہ منتقل ہی نہ ہو۔
 

شیئر: