ریاض:الدرة کسٹم حکام نے 57ہزار نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایک مسافر نے اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں نشہ آور گولیاں چھپا کر لانے کی کوشش کی تھی۔ الدرة چیک پوسٹ کے کسٹم سربراہ محمد العبوش نے واس کو بتایا کہ کسٹم حکا م نے ا یک مسافر کو شک کی بنیاد پر روک لیا۔ جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو پتہ چلا کہ اس نے گاڑی میں خصوصی طور پر خفیہ خانے بنا رکھے تھے جہاں اس نے نشہ آور گولیاں تھیلیوں میں پیک کرکے چھپا رکھی تھیں۔