Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

جازان پر میزائل حملہ ناکام

 جازان ..... سعودی فضائیہ نے جازان کو نشانہ بنانے والے حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنادیا۔ میزائل جازان پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردیا گیا۔ اس سے کسی طرح کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین نے عاجل کو بتایا کہ انہوں نے جازان کی فضاﺅں میں زبردست دھماکہ سنا۔ صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ اس سے آبادی میں کسی طرح کا کوئی خوف وہراس نہیں۔

شیئر: