Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

غیر متعلقہ پیغامات کو بلاک کرنے کے لئے واٹس ایپ کے نئے فیچر کی آزمائش شروع

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے جس کی مدد سے غیر متعلقہ پیغامات کو بلاک کیا جا سکے گا۔ واٹس ایپ غیر متعلقہ پیغام کو شناخت کرے گا اور پچیس سے زائد بار بھیجے جانے والے پیغام کو بلاک کر دے گا لہذا اگر صارفین ایک ہی پیغام 25 سے زائد افراد کو بھیجنا چاہتے ہیں تو وہ براڈکاسٹ لسٹ فیچر کا استعمال کریں جس کی مدد سے پیغام صرف انہیں صارفین کو بھیجا جاسکتا ہے جن کے فون نمبر موبائل میں محفوظ ہوں۔ فیچر کو فل الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں آزمائش کیلئے پیش کیا ہے اور اسے واٹس ایپ کی اگلی اپڈیٹ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے متعارف کروا دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ پر وائس کال کو ویڈیو کال میں منتقل کیا جا سکے گا
 
 

شیئر: