Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ویوو ایکس 20 پلس یو ڈی کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویوو کمپنی ایکس 20 اسمارٹ فون کا نیا ایڈیشن لانچ کرنے جارہی ہے جس میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر کو شامل کیا جائے گا۔فون سے متعلق ابتدائی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق اسمارٹ فون میں 6.43 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ، آکٹا کور پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرے سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ شامل کیا جائے گا جس میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے کیمرے شامل ہونگے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہوگا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3800 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔فون کو کالے اور گولڈ رنگ کے شیڈز میں متعارف کروایا جائے گا۔فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق حتمی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کاربون ٹائٹینیم فریمز ایس 7 اسمارٹ فون لانچ

شیئر: