ریاض ...سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں عرب اتحاد میں شامل ممالک کے سفراءسے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے کی جانے والی مساعی میں یکجتہی پیدا کرنے ، مشترکہ جدوجہد پر زور دینے اور یمنی ریاست کے تحفظ کیلئے حوثی باغیوں کی دہشتگردی سے ٹکر لینے جیسے امور پر زورد یا۔ برسلز میں سعودی سفارتخانے نے عادل الجبیر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ یورپی یونین میں تعینات سعودی وفد بھی شریک ہوا۔