Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

عراق کی خام تیل کی پیداور 5 ملین بیرل یومیہ

بغداد۔۔۔عراق نے کہا ہے کہ اس کی خام تیل کی پیداور 5 ملین بیرل یومیہ کے قریب پہنچ گئی ہے تاہم وہ زیادہ سے زیادہ پیداوارکے بارے میں اوپیک میں کیے گئے اپنے عہد پر قائم ہے۔ان خیالات کا اظہار عراق کے وزیر پٹرولیم جبار ال لعابی نے ابو ظبی میں ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پیداوارکے بارے میں ان کا ملک اوپیک سمیت بین الاقوامی برادری سے کیے گئے عہد کا پابند رہے گا۔

شیئر: