Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

مکہ : عمارت میں آتشزدگی، 260مکینوں کی بحفاظت منتقلی

مکہ مکرمہ .... وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی آپریشن نیشنل سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ کی ایک عمارت سے آگ لگ جانے پر 260مکینوں کو بحفاظت منتقل کردیا گیا۔ سینٹر نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ ایک ایئرکنڈیشن میں شارٹ سرکٹ پر عمارت کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی تھی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر 260مکینوں کو عمارت سے بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ کوئی مکین زخمی یا متاثر نہیں ہوا۔

شیئر: