Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

سار ٹرین کھیل کے میدان میں تبدیل

بریدہ ...سعودی صحافی ادریس الدریس نے انکشاف کیا ہے کہ اہل خانہ کے ہمراہ سفر کرنے والے بچو ںنے سار ٹرین کو کھیل کے میدان میں تبدیل کردیا۔ الدریس نے توجہ دلائی کہ وہ رات کے وقت بریدہ سے واپس آرہے تھے ۔ راستے میں بچوں نے ٹرین کے مسافروں کو جس انداز سے پریشان کیا وہ ناقابل برداشت تھا۔ روشنی بھی کم تھی اور ٹرین کے اہلکار تماش بین بنے ہوئے تھے۔ اسکا نوٹس لیا جانا چاہئے۔

شیئر: