Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 نومبر ، 2026 | Saturday , November &nbs+03:00; 07, 2026
ہفتہ ، 07 نومبر ، 2026 | Saturday , November &nbs+03:00; 07, 2026

خواتین کار شو روم ..... سعودی اخبار کی شہ سرخیاں

اتوار 14جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار ”المدینہ“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں:

٭ وزارت محنت و سماجی بہبود و بلدیات و دیہی امور میں تفتیش کے شعبے کی نجکاری جلد کردی جائیگی، سرکاری ذرائع
٭ حوثیوں نے صنعاءکے مرکزی علاقے سے یمنی خواتین اور لڑکیوں کو مظاہرہ کرنے پر اغوا کرلیا
٭ بینکوں اور پیٹرو کیمیکل کمپنیوں کو 3ماہ کے دوران 18.2ارب ریال کے منافع کی توقعات
٭ جدہ میں خواتین کیلئے کھولے جانے والے کاروں کے شو روم نے دھوم مچا دی
٭ اسٹیڈیم میں پہلی بار میچ دیکھنے کیلئے آنے والی خواتین کا اظہار مسرت، خواتین کے حلقوں میں جوش و خروش
٭ کار پارکنگ کے ٹھیکے نجی اداروں و کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ
٭ وزارت انصاف کی آن لائن سروس پر 57فیصد افراد نے پسندیدگی کا اظہار کردیا
٭ جاپان کی 60کمپنیاں ریاض میں توانائی اور تفریحات کے پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے کوشاں
٭ خطے کے استحکام کے لئے سعودی عرب کیساتھ تعاون کیا جائیگا، امریکی وزیر خارجہ
٭ ایرانی مزاحمت کاروں نے ملاﺅں کے جرائم کی فہرست بین الاقوامی عدالت کو پیش کرنے کی تیاریاں شروع کردیں
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: