Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
تازہ ترین

خاتو ن سے بدتمیزی کرنےوالا ڈرائیور گرفتار

جدہ ( ارسلان ہاشمی) ریجنل پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے نجی ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اردونیوز کو جاری پریس ریلیز میں بدتمیزی کے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر نجی ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو تلاش کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے تحقیقاتی ادارے کے سپر د کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔ 

شیئر: