Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

نشے میں دھت ڈرائیور گرفتار

ریاض..... محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے سادہ لباس پہن کر ریاض کی سڑکوں پر خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ نشے میں دھت کئی نوجوان گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے۔ بعض نے اعتراف کر لیا کہ وہ نشہ کئے ہوئے تھے۔ ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والوں کو حوالات میں بند کر دیا گیا جبکہ نشہ کر کے گاڑی چلانے والوں کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔گرفتاری کی جھلکیاں نیوز چینل پر براہ راست دکھائی گئیں۔ سوشل میڈیا نے اس پر غیر معمولی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

شیئر: