Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

افغانستان میں گلبدین حکمت یار کے 75 ساتھی رہا

کابل۔۔۔ افغانستان کی حکومت نے ایسے75 قیدیوں کو معافی دے دی ہے جو سابق وزیراعظم اور معروف جنگجو کمانڈر گلبدین حکمت یار کے وفادار رہے ہیں۔گلبدین حکمت یار اور افغان حکومت کے مابین 2016ء میں ایک امن معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت گلبدین حکمت یار اور اْن کے ساتھیوں کو ماضی کے تمام جرائم پر معافی دے دی گئی تھی اور اْن کے سیاسی حقوق بھی بحال کر دیئے گئے تھے۔ مشرقی کابل میں واقع پل ِ چرخی جیل کے پریس افسر شاہ میر امیر پور کا کہنا تھا کہ ان 75 افراد کو صدر اشرف غنی کے حکم کی روشنی میںگزشتہ روز رہا کیا گیا ہے۔

شیئر: