Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

برطانیہ کے ویزہ نظام میں کوئی تبدیلی نہیں

ریاض۔۔۔۔ریاض میں برطانوی سفارتخانہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی شہریوں کیلئے برطانیہ کے ویزہ نظام میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے اسکے برعکس جو دعویٰ کیا جارہا ہے وہ غلط ہے۔ سفارتخانہ نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ سعودیوں کیلئے برطانوی ویزے کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بعض لوگوں کا یہ دعویٰ کہ سعودی شہری فنگر پرنٹس کے بغیر 6ماہ کا ویزہ 85ریال فیس ادا کرکے انٹر نیٹ کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں ، درست نہیں۔ فنگر پرنٹس کی پابندی جوں کی تو ںبرقرار ہے۔ ویزا آن لائن دینے کی کوئی سہولت نہیں۔

شیئر: