Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

برما کی بہروپیہ خاتون گرفتار

مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ پولیس نے ایک برمی خاتون کو سعودی خاتون کا روپ دھار کر مقامی شہریوں سے سرمایہ کاری کیلئے رقمیں اینٹھتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق برمی خاتون اور اس کا شوہر مقامی شہریوں کو راتوں رات مالدار بننے کے سبز باغ دکھاکر مختلف اسکیموں میں سرمایہ لگانے کی ترغیبات دیکر ان سے رقمیں اینٹھ رہے تھے۔ برمی خاتون اپنے ہاتھ میں چیک بک لئے ہوئے تھی۔ خود کو سرمایہ کار سعودی خاتون ظاہر کررہی تھی۔ مکہ روڈ سیکیورٹی فورس نے اطلاع ملنے پر دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ان کے قبضے سے چیک بک بھی برآمد کرلی گئی۔

شیئر: