کوالالمپور ۔۔۔ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے پانی کے اندر سروے کرنے والی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے بعد ملائیشین ایئر لائنز کے طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔امریکی کمپنی اوشن انفنٹی کو طیارے کو تلاش کرنے کی صورت میں ادائیگی کی جائیگی۔ملائیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ لیو ٹینگ لائی کا کہنا ہے کہ طیارے کے راز کو ثابت قدمی کے ساتھ حل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ملائیشین ایئر لائنزکا طیارہ 8 مارچ 2014 کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس میں 239 مسافر سوار تھے۔ لاپتہ ہونے والی پرواز کی تلاش کرنے کا کام گزشتہ سال جنوری میں بند کر دیا گیا تھا جس کے خلاف اس پرواز پر موجود افراد کے لواحقین نے احتجاج کیا تھا۔