تہران ۔۔۔ ایران میں قوانین کی تبدیلی کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں سزائے موت پانے والے مجرمان پھانسی سے بچ سکتے ہیں۔ نئے قوانین کے تحت منشیات سے متعلق بعض جرائم میں سزائے موت ختم کر دی گئی ہے۔ عدالتی امور کے سربراہ آیت اللہ صدیق لاریجانی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سزائے موت کے تمام کیسوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور زیادہ تر کیسز میں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ عدالتی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ قوانین میں تبدیلی کا اطلاق ماضی کے کیسز پر بھی ہو گا جس سے 5 ہزار کے قریب افراد سزائے موت پر عملدرآمد سے بچ جائیں گے۔