Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

دلیپ کمار کے بنگلے پر قبضے کی کوشش

ممبئی۔۔۔۔۔ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک بلڈر کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا ہے جس نے اداکار دلیپ کمار کے باندرہ میں واقع بنگلے پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔ ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ بلڈر میچر بھوجوانی نے اِن 2پلاٹوں پر جھوٹا دعویٰ کیا تھا جن  پر یہ بنگلہ تعمیر کیا گیا ہے۔ واضح ہوکہ دلیپ کمار کا یہ بنگلہ باندرہ کے سمبرانت پالی ہل علاقے میں واقع ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بھوجوانی پر شک ہے کہ اس نے بعض جعلی دستاویزات تیار کرلی ہیں۔ اس کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

شیئر: