Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پٹنہ: مکامہ پسنجر ٹرین میں آتشزدگی، 4بوگیاں راکھ

باڑھ۔۔۔۔بہار میں دانا پور سیکشن کے مکامہ اسٹیشن پرمکامہ پسنجر ٹرین میں آگ لگنے سے 4مسافر بوگیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔ ریلوے پولیس ذرائع نے بتایا کہ پٹنہ ، مکامہ فاسٹ پسنجر ٹرین مکامہ اسٹیشن پر شنٹنگ لائن میں کھڑی تھی کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔ واقعہ میں ٹرین کی 4بوگیاں جل کر خاک ہوگئیں۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

شیئر: