Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025

مصر ، سینا میں فورسز کی کارروائی،8عسکریت پسند ہلاک

سینا۔۔۔مصر کے شمالی صوبہ سینا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث 8عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق شمالی صوبہ سینا کے شہر العریش میں  سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز اس وقت ہوا جب علاقہ می الریسہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک رہائشی عمارت کا گھیراؤ کیا گیا۔کارروائی کے دوران پولیس نے عمارت میں چھپے ہوئے افراد سے خود کو حکام کے حوالے کرنے کے لئے کہا جس کے بعد عمارت سے عسکریت پسندوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں8 عسکریت پسند  ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں:بٹ کوائن حرام ہے۔ مفتئ اعظم مصر‎

شیئر: