رام اللہ ۔۔۔۔فلسطینی صدر محمود عباس نے رام اللہ میں فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی بارہویں برسی پر اپنے خطاب میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں یاسر عرفات کے قاتل کا نام معلوم ہے اورجلد جب تحقیقاتی کمیشن کے نتائج کا اعلان ہوگا تو فلسطینی عوام اپنے رہنماکے قاتل کا نام سن کر بھونچکا رہ جائیں گے۔ اس موقع پر یاسر عرفات کی بڑی بڑی تصویریں تقریب ہال کے اطراف نصب تھیں۔ مقبوضہ غرب اردن سے ہزاروں فلسطینیوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔صدر محمود عباس نے کہا کہ اگر آپ لوگ مجھ سے پوچھیں کہ یاسر عرفات کو کس نے قتل کیا تو میں بتا سکتا ہوں تاہم میری شہادت ناکافی ہوگی ۔ اس لئے ضروری ہے کہ تحقیقاتی کمیشن تحقیقات کرکے ثبوت پیش کرے۔ جلد آپ لوگوں کو پتہ چل جائیگا کہ انہیں کس نے قتل کیا۔