Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ہندوستانی کی خاطر السعودیہ کی ہنگامی لینڈنگ

دمام .... السعودیہ کی پرواز740 کوہندوستانی مسافر کی طبیعت اچانک ناساز ہوجانے پر دمام میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ السعودیہ کا طیارہ ریاض سے ممبئی جارہا تھا۔ ہندوستانی مسافر عمر کے چھٹے عشرے میں تھا۔ پرواز پر ایک ہندوستانی مسافر ڈاکٹر خاتون بھی موجود تھی۔ ہندوستانی اچانک بے ہوش ہوکر نشست سے گر گیا تھا۔ ہندوستانی ڈاکٹر خاتون نے اسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔ کیپٹن کو صورتحال سے مطلع کیا۔ طیارے کو دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔
 

شیئر: