Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

فلسطینی صدر سے شاہ سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ

ریاض ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی صدر محمو د عباس سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے ایکبار پھر پوری قوت سے سعودی عرب کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین، فلسطینی عوام کے جائز حقوق ، خودمختار ریاست کے قیام ، القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے اور مسئلہ فلسطین کے پائدار اور مبنی برانصاف حل کیلئے جدوجہد جاری رکھناسعودی عرب کا غیر متزلزل موقف ہے۔ فلسطینی صدر نے فلسطین اور اسکے عوام کی مسلسل تاریخی حمایت اور انکے منصفانہ کاز کی نصر ت پر خادم حرمین شریفین کیلئے خراج ،قدرو منزلت پیش کیا۔

شیئر: