Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026

کشتی سے4 شمالی کوریائی باشندوں کے ڈھانچے برآمد

سیئول ۔۔۔ جنوبی کوریا کے مشرقی جزیرے اولے اونگ کے قریب ایک کشتی  سے 4 نعشیں  برآمد کی گئی ہیں جو کہ شمالی کوریائی شہری بتائے گئے ہیں۔یہ تختہ نما 9 میٹر طویل کشتی ساحلی محافظوں  نے کھلے سمندر میں بازیاب کی جس پر  4 انسانی ڈھانچے موجود تھے۔ حکام کا خیال ہے کہ یہ  چاروں ماہی گیر تھے جو کہ کھلے سمندر میں مچھلی  پکڑنے کیلئے  نکلے تھے۔ اس سے پیشتر بھی شمالی جاپان کے قریب  4 شمالی کوریائی باشندوں کی نعشیں کھلے سمندر سے بازیاب کی گئی تھیں۔

شیئر: