Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

اوپرا ونفری کا امریکی صدارتی انتخاب لڑنے پر غور

نیویارک۔۔۔ معروف امریکی اداکارہ اور ٹی وی میزبان اوپرا ونفری نے2020 میں امریکہ کا صدارتی انتخاب لڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ونفری2020ء میں امریکہ کے صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوں گی۔ وہ اس سلسلے میں حتمی فیصلے کے اعلان پر غور کررہی ہیں۔ گولڈن گلوب ایوارڈز کے دوران ونفری نے سیسل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ قبول کیا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوسکتی ہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق2020ء میں اوپرا ونفری ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار نامزد ہوسکتی ہیں۔

شیئر: