Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
تازہ ترین

کوہلی کا پرستارچل بسا

    نئی دہلی - - - - - -مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں ہندوستانی کرکٹ کپتا ن وراٹ کوہلی کا ایک پرستار جس نے جمعہ کو  جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں وراٹ کوہلی کے محض5رنز پر آؤٹ ہوجانے کے صدمہ میں اقدام خود سوزی کیا تھا منگل کو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ یہ واقعہ رتلام کے اسٹیش روڈ تھانہ کے تحت علاقہ امبیڈکر نگرمیں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کوہلی کے 5رنز پر آؤٹ ہوتے ہی اس63سالہ ریٹائرڈ ریلوے افسر بابو لال کو ایسا صدمہ ہوا کہ اس نے انتہائی قدم اٹھا تے ہوئے اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑکا اور آگ لگا لی ۔

شیئر: