نئی دہلی۔۔۔۔یونک آئڈنٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا( یو آئی ڈی اے آئی) نے مقامی اخبار کے نمائندے رچنا کھیرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔واضح ہو کہ رچنا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ 500روپے میں ایک ارب آدھار کارڈز کے ڈاٹا ایکسس تک رسائی آسانی سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ یو آئی ڈی اے آئی کے اہلکاروں نے بتایا کہ اخبار کے نمائندے نے خریدار بن کر خفیہ معلومات حاصل کی ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں اخبار کے نمائندے اور آدھار کار ڈ کی خدمات فراہم کرنے والوں کے نام شامل کئے گئے ہیں ۔رچنا نے مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی رپورٹ پر قائم ہوں فی الحال ایف آئی آرکے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر کرنا نہیں چاہتا۔