Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

موسچرائزر خریدنے سے پہلے اسکے اجزاء ضرور پڑھ لیں

کیا آپ اپنی جلد کے لیے موسچرائزر خریدنے سے پہلے اس کے اجزاء جاننے کی کوشش کرتے ہیں ؟ کیا آپ جانتے ہیں آپ کی جلد کے لیے کونسا موسچرائزر اچھا ثابت ہو گا ؟  کوئی بھی موسچرائزر خریدنے سے پہلے  اسکے اجزاء پر ضرور دھیان دیں .  آپ اپنے چہرے کے  لیےایسے  موسچرائز کا انتخاب کریں جو وٹامن ای اور ہائلورنک ایسڈ پر مبنی ہو اور اس میں لائٹ ریفلیکٹنگ پرل شامل ہوں . یہ جلد کی نمی  کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد کی چمک کو بھی بحال کرتے ہیں  . لائٹ ریفلیکٹنگ  پرل میں ایسے چمکدار اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد کو روشن اور چمکدار  تاثر دیتے ہیں .  اسکے علاوہ   ہائیڈریٹنگ ویلوٹ موسچرائزنگ کریم بے رونق  جلد  کی رونق بحال کرنے  کے  لیے  بہترین انتخاب ہے  . 
روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پینا  بھی جلد کی صحت کے لیے بھی   بے حد اہم ہے . جسم میں پانی کی درست مقدار جلد  کو تروتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی  ہے .  لہذا جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے  موسچرائزر کے استعمال کے سساتھ ساتھ جسم میں پانی کی درست مقدار کا ہونا ضروری ہے اسکے علاوہ جلد کو  نم اور تروتازہ رکھنے کےلیے چائے اور کیفین کا استعمال بھی کم سے کم کرنا  چاہیے  . 

شیئر: