ریاض: جی سی سی کی ترقیاتی واقتصادی امور اتھارٹی نے پہلے اجلاس کے اختتام پر 5نکاتی بیان جاری کردیا۔ اجلاس نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ریاض میں منعقد ہوا۔ 5نکاتی بیان میں خلیجی ممالک کی ترجیحات پر زور دیا گیا۔ رکن ممالک کے نمائندوں نے طے کیا کہ مشترکہ خلیجی اقتصادی جد وجہد کا معیار بلند کرنے اور اس سلسلے میں بھاری جست لگانے کے لئے تمام مطلوبہ فیصلے اور اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے اس امر سے بھی اتفاق کیا کہ اب تک جتنے اقتصادی فیصلے ہوئے ہیں اور نافذ نہیں ہوئے یا جزوی طور پر نافذ ہوئے ہیں ان سب کو فورا مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا اور اس کے مطلوب طریقہ کار مقرر کیا جائے گا۔انہوں یہ بھی طے کیا کہ جی سی سی ممالک کے اقتصادی وترقیاتی اقدامات ، پروگراموں اور پالیسیوں پر جامع نظرثانی ہوگی تاکہ انہیں جدید خطوط پر استوار کیاجاسکے، انہیں موثر کیا جاسکے اور رائج الوقت بہترین بین الاقوامی تجربات کے مطابق کام کیا جاسکے۔