Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

11شہزادے جمعرات کو گرفتارہوئے، پبلک پراسیکیوٹر

ریاض: سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان شاہی کے سامنے مظاہرہ کرنے والے 11شہزادوں کو گرفتار کرکے انہیں الحائر جیل منتقل کیا گیا ہے۔ واقعہ جمعرات 17ربیع الثانی کو پیش آیا جب شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 11افراد نے بجلی وپانی کے بل کی سرکاری ادائیگی نہ کرنے کے شاہی فرمان پر اعتراض کرنے کے علاوہ اپنے چچا زاد کے سر قلم ہونے پر بھاری معاوضہ کے مطالبے کے لئے مظاہرہ کیا۔انہیں واپس چلے جانے کا کہنا گیا تھا مگر وہ مظاہرہ جاری رکھنے پر مصر تھے۔ اس پر متعلقہ ادارے کو انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں:قصر الحکم کے سامنے مظاہرہ کرنے والے 11شہزادے گرفتار
 

شیئر: