Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مایاوتی نے بھی طلاق ثلاثہ بل میں ترمیم کا مطالبہ کردیا

    لکھنؤ- - - - بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے 3 طلاق بل یعنی مسلم خاتون شادی حقوق تحفظ بل 2017 پر اپوزیشن کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل میں ترمیم ضروری ہے۔ ایک پریس ریلیز جاری کرکے مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی 3 طلاق بل کے حق میں ہے لیکن اس معاملے میں مسلم خواتین کو دہرے تشددکاسامنا کرنا پڑے گا۔ مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور انکی حکومت پر بل کو لے کر اڑیل رخ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ مانتے ہوئے اسے سینیٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جانا چاہیے۔

شیئر: