Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پی ٹی آئی رہنماﺅں نے عمران کی شادی کی تردید کردی

کراچی .... پاکستان کے ایک انگریزی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے تیسری شادی کرلی ہے اور انکا نکاح کی تقریب لاہور کے ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے سیکٹر وائی میں ایک قریبی دوست کے قریب پر ہوئی۔ جب اس خبر کے بارے میں پی ٹی آئی کے رہنماﺅں سے پوچھا گیا تو انہوں نے اسے بے بنیاد قرار دیا۔ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے ٹویٹر پر جواب دیا کہ جب عمران خان کو سپریم کورٹ نے بے قصور ٹھہرادیا تو اب انکی تیسری شادی کی کہانیاں بنائی جارہی ہیں۔ ادھر عمران خان نے چکوال میں اپنے جلسے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں شادی کے معاملے پر بات سے گریز کیا۔

شیئر: