Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

نجران پر حملہ مجرمانہ ہے، او آئی سی

جدہ .... اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) نے نجران پر حوثیو ں کے حملے کو معاندانہ اور مجرمانہ عمل قرار دیدیا۔ او آئی سی کاکہناہے کہ اس حملے کا مقصد امن و استحکام کو متزلزل کرنا ہے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین نے واضح کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم حوثیوں کے حملے کے خلاف سعودی عرب، اسکی قیادت اور عوام کے ساتھ ہے۔ سعودی قیادت اپنے امن و استحکام کے تحفظ کیلئے جو اقدامات کریگی تنظیم اسکے ساتھ ہوگی۔ سعودی فضائیہ نے بروقت بیداری کا مظاہرہ کرکے نجران کے باشندو ںکو یقینی المیے سے بچالیا اس پر وہ ہم سب کی جانب سے تحسین و قدرو منزلت کی مستحق ہے۔

شیئر: