Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

احمد علی پتافی انتقال کر گئے

کراچی..... پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی کافی عرصہ علالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ سردار احمد علی پتافی کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ احمد پتافی پی ایس 7 گھوٹکی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایم پی اے سردار احمد پتافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔

شیئر: