Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025

آخری رسومات کیلئے پیسے نہیں!

نئی دہلی۔۔۔۔پنجاب کے گاؤں میں3دن قبل 40سالہ دلیپ سنگھ کی موت ٹرک حادثے میں ہوگئی تھی لیکن اہل خانہ کے پاس اس کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے لاش گھر میں ہی پڑی ہوئی ہے۔ دلیپ سنگھ کی بیوی پالم رات کو لاش کے پاس لیٹتی ہے تاکہ کوئی جانور لاش کو نہ نوچ ڈالے۔ان کی ایک 3سالہ بچی کی بھی موت ہوچکی ہے لیکن ابھی تک اس کی بھی لاش پڑی ہوئی ہے۔دلیپ کی بیوی کا کہنا ہے ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ باپ بیٹی کی آخری رسومات ادا کرسکیں۔ایسی لاچاری کی شکار اسی محلے کی 21سالہ نیلم بھی ہے جس کا شوہر 23سالہ مہندر سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا ۔مہندر کی لاش ابھی تک گھر میں پڑی ہوئی ہے۔آخری رسومات کیلئے پیسے نہ ہونے پر نیلم نے کہا کہ کاش میں بھی وہاں ہوتی جہاں میرے شوہرکی حادثے میں موت ہوئی تھی ۔ نیلم 7ماہ کی حاملہ ہے اور اس کے پاس بھی اتنا پیسہ نہیں کہ وہ شوہر کی آخری رسومات ادا کرسکے۔

شیئر: