Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

منہٹن کی عدالت سے سعودی وکلاء کا مطالبہ

ریاض۔۔۔۔۔سعودی وکلاء نے نیویارک میں 11ستمبر کے طیارہ حملوں کے دوران جاں بحق ہونیوالوں کے رشتے داروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے مقدمات مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جاں بحق ہونیوالوں کے اعزہ نے منہٹن کی عدالت میں سعودی عرب کے خلاف مقدمات دائر کررکھے ہیں۔ سعودی وکلاء کا کہنا ہے کہ کسی بھی عدالتی دعوے کی قبولیت کی بنیادی قانونی شرط یہ ہے کہ فریق مخالف کے حوالے سے مدعی کے پاس شواہد ہوں ، دعویداروں کے پاس 11ستمبر کے طیارہ حملوں میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں لہذا جج کو چاہئے کہ من گھڑت خیالات پر مبنی دعوے مسترد کردے۔ امریکہ میں معاوضہ جات کی مشہور مافیا طیارہ حملوں سے ناجائز فائدہ اٹھاکر دولت کمانے کی چکر میں ہے۔

شیئر: